Express News:
2025-04-23@05:22:32 GMT

بد فعلی کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

لاہور میں بدفعلی کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بدفعلی کے ملزم تنویرالحسنین کے فرار کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایس ایس آئی او یو سٹی ڈویژن کا تھانیدار خرم شہزاد تھانہ گوالمنڈی میں درج بدفعلی کے ملزم تنویر الحسنین کو دو روز جسمانی ریمانڈ پر لایا۔ ۔سب انسپکٹر خرم شہزاد کانسٹیبل اکرم کے ساتھ  ملزم تنویر الحسنین کو سی آر او کروانے تھانہ نولکھا لے کر آیا تھا۔ ملزم تنویر الحسنین پولیس حراست سے ہتھکڑی سے ہاتھ نکلوا کر فرار ہوگیا۔

انچارج ایس ایس آئی او یو سٹی ڈویژن محمد ارشد کی مدعیت میں ایس آئی خرم شہزاد اورکانسٹیبل اکرم کے خلاف اختیارات سے تجاوزااور غفلت لاپرواہی کی دفعات کے تحت تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم  کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں اور اسےجلد گرفتارکر لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔

اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔

ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
  • قتل کرنے کے بعد 7 سالہ بھانجی سے زیادتی کرنیوالے ماموں کے سنسنی خیز انکشافات
  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر