فرحان اور عروہ نے علیحدگی کے وقت سے متعلق پہلی بار لب کشائی کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین نے پہلی بار اپنی علیحدگی کے وقت سے متعلق گفتگو کی ہے۔فرحان سعید اور عروہ حسین کا شمار پاکستان کی سب سے پسندیدہ سلیبرٹیز جوڑی میں ہوتا ہے، ہر جوڑے کی طرح ان کی زندگی میں بھی مشکل وقت آیا جب دونوں کو وقتی طور پر ایک دوسرے سے علیحدہ ہونا پڑا۔تاہم دونوں نے ہی اس معاملے کو خود کو سوشل میڈیا سے دور رکھا اور نہ ہی ایک دوسرے سے متعلق کوئی بات کی، یہ وہ وقت تھا جب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا تھا، پھر والدین کی مدد اور مداخلت سے ایک دوسرے کو دل سے معاف کرکے دونوں نے دوبارہ صلح کر لی جب کہ دونوں کے والدین نے انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں فرحان اور عروہ نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات کی اور بتایا کہ دوبارہ تعلق قائم کرنے میں سب سے اہم چیز ایک دوسرے کی عزت تھی۔فرحان سعید نے کہا کہ ہمارے درمیان مسائل ہونے کے باوجود ہم نے کبھی عوامی سطح پر ایک دوسرے کی برائی نہیں کی، ایک دوسرے کے خاندانوں کی عزت کی اور اپنے تعلق کی اہمیت کو سمجھا، یہی وجہ تھی کہ ہم دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آ سکے۔گلوکار فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی شریکِ حیات کے پیٹھ پیچھے اس کی بات کرنا مناسب نہیں ہوتا اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔معروف جوڑی نے عوام کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے شریکِ حیات کی عزت اور احترام سے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے: سعید غنی
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن ہے، کینال کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مختلف فورمز پر کینال کے معاملے کو ایڈریس کیا اور مخالفت کی، اگر ان اعتراضات کو کوئی سنے گا نہیں تو احتجاج ہو گا۔سعید غنی نے کہا کہ کینال کا پروجیکٹ پنجاب حکومت کا ہے، سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کینال پروجیکٹ پر اعتراضات ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جو جماعتیں سڑکیں بند کر رہی ہیں عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہیں ان کو سوچنا چاہیے کہ مشکلات کا شکار شہری کینال نہیں بنا رہے بلکہ وہ تو خود متاثرین میں سے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اور سندھ حکومت اس پر بات چیت کرے اور مسئلے کو حل کرے، کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کینال معاملے پر احتجاج کو بات چیت کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔