سپریم کورٹ نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کر دی، کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عدالتی امور کو مزید منظم بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کر دی اور جسٹس یحییٰ آفریدی کیس مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔چیف جسٹس کی منظوری سے سپریم کورٹ رجسٹرار محمد سلیم خان نےآفس آرڈر جاری کر دیا ، کمیٹی میں جسٹس نعیم اختر ،جسٹس شاہد بلال ،جسٹس محمد شفیع صدیقی شامل ہیں۔ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ، کیس مینجمنٹ کمیٹی سپریم کورٹ میں مقدمات کی موثر نگرانی کرے گی۔نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن 14 فروری 2025 کو جاری ہوا ، کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عدالتی امور کو مزید منظم بنانا ہے ، پرانے حکم نامے کی جگہ نیا آفس آرڈر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 75 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (منگل ) نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز 8 کی حمزہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
جسٹس سرمد جلال عثمانی کا شمار پاکستان کی اعلی عدلیہ کے باوقار اور اصول پسند ججوں میں ہوتا تھا، انہوں نے 1998 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج کے طور پر خدمات کا آغاز کیا اور 2009 میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔
جسٹس سرمد جلال عثمانی پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز میں شامل تھے، جس پر انہیں عدلیہ میں آئینی مزاحمت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔
2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران انہوں نے دوبارہ حلف لیا اور انہیں جسٹس عبدالحامد ڈوگر کی سفارشات پر سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔
جسٹس عثمانی سپریم کورٹ کے اس 14 رکنی بینچ کا بھی حصہ تھے جس نے 3 نومبر کی ایمرجنسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
اس فیصلے کی روشنی میں جسٹس ڈوگر کے دور میں ججز کی تقرریوں کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
ان کی وفات پر عدالتی حلقوں، وکلا برادری، اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔