سپریم کورٹ: کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
کمیٹی میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال اور حسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔
کیس مینجمنٹ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے
قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی، تقریب حلف برداری میں وکلا اور سپریم کورٹ سٹاف شرکت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان کی بیرون ملک سے واپسی تک جسٹس منصور بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی، تقریب حلف برداری میں وکلا اور سپریم کورٹ سٹاف شرکت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی بیرون ملک سے واپسی تک جسٹس منصور بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔