اسرائیل کا 24واں چیف آف اسٹاف مقررکرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
تل ابیب: اسرائیلی کابینہ نے میجر جنرل (ر) ایال ضمیر کو آئندہ اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد ایال ضمیر اگلے ماہ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد باقاعدہ آئی ڈی ایف کے چیف مقرر ہوجائیں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایال ضمیر 5 مارچ کو باضابطہ طور پر 24ویں آئی ڈی ایف کمانڈر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اسرائیلی حکام نے کہاکہ کابینہ کی منظوری “پروفیشنل اور محتاط عمل کے بعد دی گئی ہے اور یہ ان کے وسیع تجربے پر بڑی اعتماد کا اظہار ہے کہ وہ موجودہ حالات میں آئی ڈی ایف کی قیادت کریں گے۔”
نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ضمیر کی قیادت میں اسرائیل کو بڑی کامیابیاں ملیں گی، آئی ڈی ایف کو “ایک مضبوط اور کامیاب فوج کی ضرورت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ایال ضمیر کی قیادت میں آئی ڈی ایف دشمنوں کو شکست دینے اور تمام محاذوں پر کامیابیاں حاصل کرے گی۔”
واضح رہےکہ وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کتز نے اس مہینے کے شروع میں ایال ضمیر کا انتخاب کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے سینئر اپائنٹمنٹس ایڈوائزری کمیٹی نے انہیں چیف آف اسٹاف کے طور پر منظوری دی تھی۔
خیال رہےکہ ایال ضمیر جو وزارت دفاع کے سابق ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں، outgoing چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کی روک تھام میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف آف اسٹاف آئی ڈی ایف ایال ضمیر کے بعد
پڑھیں:
پاک یو اے ای قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات قیادت نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دفترخارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔اس دوران وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی .جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔