اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمیٹی روم میں اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد ، ڈی سی اسلام آباد اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے این پی اے کی تنظیم نو کے ماسٹر پلان کے بارے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ، محسن نقوی نے ضروری تبدیلیوں کے بعد ماسٹر پلان دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی، نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے پراجیکٹ پر مرحلہ وار عمل درآمد ہو گا۔

ہم پٹھان تو پہلے ہی منشیات میں بدنام ہیں؛جسٹس مسرت ہلالی، منشیات مقدمے میں 10 سال کی سزا پانے والا ملزم رہا

وزیر داخلہ محسن نقوی کو نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پلان کے بارے بریفنگ دی گئی انڈرٹریننگ افسران کیلئے رہائشی بلاک کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کیا جائے گا، جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنِیکل ٹریننگ سینٹر، انڈور اور آؤٹ ڈور فائرنگ رینج بھی بنائی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریڈ گراؤنڈ کو بڑا اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اکیڈمی میں ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول بھی بنے گا، ہمارا مقصد نیشنل پولیس اکیڈمی کو ایک بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنانا ہے جہاں بیرون ملک سے بھی افسران تربیت کیلئے آئیں۔  
 

بلوچستان ہائیکورٹ ؛پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی اکیڈمی کا

پڑھیں:

اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور

NEWYORK:

اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستان کے بھر پور تعاون پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) پولیس جس کی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول  پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے: محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات