عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
عالمی بینک (ورلڈ بینک) کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے وفد سے دورے کے دوران حالیہ منظور کردہ 10 سال کے لیے 20 ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے حکمتِ عملی پر بات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے موسمیاتی تبدیلی، پاکستان میں پانی کے غیر زرعی استعمال میں اضافہ متوقع، عالمی بینک عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد، 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے موثر عملدرآمد پر بات ہوگیذرائع نے بتایا ہے کہ مستقبل میں یہ فنڈز بڑھ کر 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کا وفد وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اقتصادی امور سے ملے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے وفد کی وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور وزیرِ توانائی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا وفد (جو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 88 رکن ممالک کی نمائندگی کرتا ہے) اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اہم بات چیت کرے گا۔
یہ بات چیت ملک کے اقتصادی ترقی کے منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور 40 ارب ڈالرز کی سی پی ایف کو آئندہ دہائی کے لیے مؤثر انداز سے عملدرآمد کرنے کی حکمت عملی پر مرکوز ہوگی۔
عالمی بینک کا وفد اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختون خوا، سندھ اور پنجاب کا دورہ کرے گا جبکہ بلوچستان کے نمائندوں سے بھی بات چیت کرے گا۔
ان دوروں کا مقصد ملک کے ہر خطے میں پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عالمی بینک کے عزم کے مطابق مقامی ترقیاتی چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں ویژن فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ورلڈ بینک کے عالمی بینک ارب ڈالرز کا وفد کے لیے
پڑھیں:
ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت میزبان ہے، وہ فیصلہ کرے گا کہ میچ کہاں منعقد کیے جائیں۔
انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل جگہ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔
یہ بیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا اور اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے تھے جو اس سے قبل 2023 کے ایشیا کپ میں استعمال کیا گیا تھا۔
کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد دونوں بورڈز نے ڈیڈ لاک کو حل کرنے کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق یہ ماڈل بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے نیوٹرل مقامات پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس معاہدے کا اطلاق 2025 میں پاکستان میں ہونے والی مینز چیمپئنز ٹرافی، 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہوگا۔