پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 3 بھارتی فلمیں سائن کی تھیں تاہم بعد میں انہیں چھوڑنا پڑگیا۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ماورا حسین نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان رپورٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ان کی تین بھارتی فلمیں سائن کرنے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

اس پر ماورا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان فلموں پر کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن متعدد وجوہات کی بناء پر انہیں ان پراجیکٹس سے الگ ہونا پڑا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اداکارہ نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ وہ اب کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں اور وہ کونسے پراجیکٹس ہیں یہ ظاہر نہ کرنا ان لوگوں کی پرائیویسی ہے جو اس میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین حال ہی میں ساتھی اداکار اور قریبی دوست امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جبکہ ان کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے انہیں ایک مرتبہ پھر بھارت میں مقبول کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماورا حسین

پڑھیں:

اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف

بالی ووڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" ایک بار پھر منفرد اور جذباتی موضوع کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے کمر کس چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ اپنے نام کے لحاظ سے تو مشہور فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے جڑی ہے لیکن اس کا موضوع یکسر مختلف ہے۔

 فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ستارے زمین پر ایک مکمل نیا تجربہ ثابت ہوگی اور یہ ’’تارے زمین پر‘ جیسی فلم نہیں ہوگی بلکہ اس سے آگے کی کہانی ہے۔

اداکار عامر خان نے حال ہی میں چین کے مکاؤ کامیڈی فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنی اس نئی فلم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ فلم دراصل اسپینش فلم ’’چیمپئنز‘‘ کا بھارتی ری میک ہوگی جس میں مسٹر پرفیکشسنسٹ ایک بدتمیز اور خود پسند باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھائیں گے۔

فلم ستارے زمین پر کا یہ کردار ’’گلشن‘‘ ہے جو تارے زمین پر کے ایک ٹیچر کے کردار سے مزاجاً اور عادتاً بالکل مختلف ہے۔

عامر خان نے بتایا کہ فلم میں اس جھگڑالو اور بدتمیز کوچ کو سدھارتے ہیں ڈاؤں سنڈروم اور آٹزم جیسی امراض میں مبتلا بچے جو ایک باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اس فلم میں کامیڈی بھی ملے گی۔ اگر تارے زمین پر نے آپ کو رلایا تھا تو ستارے زمین پر آپ کو ہنسائے گی۔

یعنی عامر خان کی یہ فلم مزاح کے انداز میں انسان کی اصلاح کا ایک پیغام دیتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار آر ایس پراسانا ہیں اور عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جنیلیا ڈی سوزا جلوہ گر ہوں گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
  • رواں ہفتے کونسی بڑی فلمیں تھیٹر اور او ٹی ٹی پر ریلیز ہوں گی؟ جانیئے
  • فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
  • اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
  • بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • پی ایچ ڈی کا موضوع لوٹا کیوں نہیں ہو سکتا؟
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما