امریکا میں شدید بارش، سیلاب اور سردی کی تباہی، 9 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں سیلابی ریلوں نے 8 افراد کی جان لے لی اور سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننی چاہئیں، سعید غنی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جو جماعتیں سڑکیں بند کر رہی ہیں عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہیں ان کو سوچنا چاہیئے کہ مشکلات کا شکار شہری کینال نہیں بنا رہے بلکہ وہ تو خود متاثرین میں سے ہیں، پنجاب اور سندھ حکومت اس پر بات چیت کرے اور مسئلے کو حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن ہے، کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننی چاہئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مختلف فورمز پر کینال کے معاملے کو ایڈریس کیا اور مخالفت کی، اگر ان اعتراضات کو کوئی سنے گا نہیں تو احتجاج ہوگا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کینال کا پروجیکٹ پنجاب حکومت کا ہے، سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کینال پروجیکٹ پر اعتراضات ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جو جماعتیں سڑکیں بند کر رہی ہیں عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہیں ان کو سوچنا چاہیئے کہ مشکلات کا شکار شہری کینال نہیں بنا رہے بلکہ وہ تو خود متاثرین میں سے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ حکومت اس پر بات چیت کرے اور مسئلے کو حل کرے، کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ کینال کے معاملے پر احتجاج کو بات چیت کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔