اسٹرابیری کوئیک کینڈی جان لیوا زہر، والدین بچوں کو دور رکھیں ، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ملتان:ڈپٹی کمشنرمحمدعلی بخاری نے والدین کو خبر دار کرتے ہوئے واضع کیا کہ بچوں اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے بچائیں۔ ضلعی انتظامیہ نےاسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کیاہے،
ڈپٹی کمشنرملتان محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘میٹھےزہرکانیاروپ ہے،اسٹرابیری کوئیک”جان لیوازہرہے،کرسٹل میتھ کوکینڈی بناکربچوں میں تقسیم کیاجارہاہے،والدین اپنےبچوں کوکسی بھی مشکوک کینڈی لینےسےروکیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ اساتذہ اوروالدین بچوں میں شعوراجاگرکریں۔
ہانیہ عامر کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق خبر سامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹرابیری کوئیک
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
لاہور:دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا معاملہ پیپلز پارٹی کیلیے نعمت بن گیا۔ پیپلزپارٹی کے 2رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ پارٹی کو بنیاد کے ساتھ دوبارہ جڑنے اور حکومت میں رہتے ہوئے ایک آزاد موقف اپنانے کا موقع دے رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازعہ نہروں کے منصوبے کو روکنے کے مطالبے سے انکار کرنے اور حکومت سے حمایت واپس لینے کی وارننگ کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اس تعطل کے تلخ نتائج کو محسوس کرتے ہوئے اتوار کو بالآخر سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
اور پیپلز پارٹی کی قیادت والی سندھ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور ان کے والد صدر مملکت آصف علی زرداری معاملے پر دونوں ایک پیج پر ہیں۔