جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 6رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،کمیٹی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں، کیس مینجمنٹ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی شامل ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کی انھوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی خودمختاری میں مدد فراہم کریں گے، پاکستان کو ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد دیں گے۔ جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے۔ چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔