پتوکی ، کھلے مین ہول میں گر کر دو افراد جاں بحق، ورثا کے احتجاج پر بلدیہ کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) پتوکی میں سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لواحقین نے میتیں نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں سڑک 8 گھنٹے بندرہی۔ بعدازاں پولیس کےساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا جبکہ پولیس نے میونسپل کمیٹی کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے پرانی منڈی امام بارگاہ کے قریب سیوریج کےمین ہول پر ڈھکن نہ ھونے کے باعث زینت نامی خاتون مین ہول میں گر گئی جسے کاشف نامی شہری نے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی مین ہول میں گر گیا۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون اور شہری کو باہر نکالا لیکن دونوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے اہل علاقہ نے نوجوان کی میت کو ملانوالہ بائی پاس نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا۔ پولیس نے سی او میونسپل کمیٹی عمر فاروق اور ایم او ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا۔\378.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مین ہول میں گر
پڑھیں:
بلوچستان، امن و امان کی صورتحال پر پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس محمد طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں اور ہر ممکن طریقے سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے بلوچستان پولیس دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں صوبے کے تمام رینجز کے پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افسران نے آئی جی پولیس بلوچستان کو امن و امان کی صورتحال اور دیگر سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید علی مہر، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی سی آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علوی، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ بلوچستان طاہر علاؤالدین کاسی، ڈی آئی جی کرائمز برانچ بلوچستان ڈاکٹر فرحان زاہد اور اے آئی جی آپریشنز نوید عالم بھی موجود تھے۔
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں اور ہر ممکن طریقے سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے مزید کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام پولیس افسران کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھانی ہوں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔