عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:عالمی بینک (ورلڈ بینک) کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے وفد سے دورے کے دوران حالیہ منظور کردہ 10 سال کے لیے 20 ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے حکمتِ عملی پر بات ہو گی۔
عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد، 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے موثر عملدرآمد پر بات ہوگی
ذرائع نے بتایا ہے کہ مستقبل میں یہ فنڈز بڑھ کر 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کا وفد وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اقتصادی امور سے ملے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے وفد کی وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور وزیرِ توانائی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عالمی بینک بینک کے
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف ہائی ویز پر ہونے والے دھرنوں کی وجہ سے 15 لاکھ ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے داخلی راستے پر جاری دھرنے کی وجہ سے ہائی ویز پر دھرنے سندھ کے داخلی راستے پر آلو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹ کو بڑے چلینج کا سامنا ہے۔
دھرنے کی وجہ سے آلو کی ایکسپورٹ کے 250 کنٹینرز سندھ کے داخلی راستے پر پھنس گئے، جنہیں مشرق وسطی، مشرق بعید کے ملکوں میں ایکسپورٹ کرنا تھا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آلو کو مخصوص درجہ حرارت پر رکھنے کیلیے جنریٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور گزشتہ دو روز سے دھرنے کی وجہ سے اب انتظامات ختم ہورہے ہیں، اگر کنٹینرز بندرگاہ نہ پہنچے تو تمام مال تلف ہونے کا خدشہ ہے جس سے ایکسپورٹرز کو 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگا، اس کے علاوہ کسانوں کو بھی بڑا نقصان ہوگا۔
سبزی اور پھلوں کی ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد نے سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کنٹرینرز کی بندگاہوں تک ترسیل کو ہرصورت یقینی بنائے۔