ایف آئی اے کرائم سرکل کوہاٹ کی ٹیم کی جانب سے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں متعدد چھاپے مار کارروائی میں 2 اہم انسانی اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، جو 4 شہریوں کے قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ڈپٹی ڈائیریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ امجد علی، ایس ایچ او ریاض نیازی، ایس آئی واحد انور اور اے ایس آئی احتشام خان پر مشتمل ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم نے پاک افغان بارڈر کے قریب تحصیل سالارزئی میں چھاپے مار کر 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتار ہونیوالے ملزم حبیب الرحمان نے حالیہ لیبیا کشتی کے واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے کرم کے رہائشی سید شہزاد حسین سے 37 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

گرفتار انسانی اسمگلر سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک اور چھاپہ پاشست بازار باجوڑ میں مارا، جہاں سے ایک اور انسانی اسمگلر نوید احمد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم

گرفتار ملزم نے لیبیا اور اٹلی میں کام کرنیوالے 2 انسانی اسمگلروں واجد علی اور شاہ فیصل کی جانب سے مختلف متاثرین سے رقم وصول کرنے کا انکشاف کیا، جس کی روشنی میں پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ میں واجد علی اور شاہ فیصل کے گھر پر تیسرا چھاپہ مارا گیا۔

’تاہم معلوم ہوا کہ وہ اٹلی میں ہیں جس کی ٹریول ہسٹری سے بھی تصدیق کی گئی، چھاپوں کے دوران برآمد ہونیوالے 4 موبائل فون میں مجرمانہ شواہد بھی ملے ہیں، جن میں لیبیا کی کشتی کے واقعے سے متعلق ویڈیوز، تصاویر، وائس چیٹس اور بینک ٹرانزیکشنز شامل ہیں۔‘

مزید پڑھیں: کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، 144 گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے، ایف آئی اے کوہاٹ کی جانب سے 3 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اٹلی انسانی اسمگلر ایف آئی اے باجوڑ بینک اکاؤنٹس پاک افغان سرحد ترجمان تفتیش ٹریول ہسٹری کوہاٹ لیبیا موبائل فون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اٹلی انسانی اسمگلر ایف ا ئی اے باجوڑ بینک اکاؤنٹس پاک افغان سرحد تفتیش ٹریول ہسٹری کوہاٹ لیبیا موبائل فون انسانی اسمگلر ایف ا ئی اے ایف آئی اے ایف ا ئی ا

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے، لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ— فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ کسانوں کا اصل تحفظ فصل کی مناسب قیمت کے حصول پر ہے، مہنگی بجلی، گیس اور ٹیکسوں کا بوجھ زراعت، صنعت و تجارت کو تباہ کر رہا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ معیشت بحال ہوگئی تو قرضے کیوں ری شیڈول کرائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے، لیاقت بلوچ
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • پی ٹی آئی دورمیں محکمہ صحت پنجاب میں 6 ارب 23 کروڑ کی مبینہ خوردبرد
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
  • نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟