Daily Mumtaz:
2025-04-22@19:02:13 GMT

وادیٔ نیلم میں دوسرے روز بھی برفباری جاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

وادیٔ نیلم میں دوسرے روز بھی برفباری جاری

وادیٔ نیلم سمیت آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

گریس، شونٹھر، سرگن، جاگراں ویلی میں5 سے8 انچ جبکہ پہاڑوں پر ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔

برف باری کے باعث شاردہ کیل تاوبٹ روڈ ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی شاہراہِ نیلم شاردہ تک ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بحال ہے۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔

ادھر کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام

اسلام ٹائمز: مقررین نے ساتھ ہی وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور کہا کہ ملت کشمیر کو درپیش مسائل کا سدباب وحدت امت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مرکزی قدیم جامع مسجد خانقاہ مرادیہ کریری میں ایک کانفرنس بعنوان "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کی قیادت سجادہ نشین خانقاہ مرادیہ اور صدر متحدہ علماء کونسل کشمیر ابو الوقاص مفتی سید شریف الحق بخاری النقوی کر رہے تھے۔ کانفرنس میں مجلس علماء امامیہ کشمیر کے چیئرمین مولانا غلام رسول نوری، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان اعلٰی سید سلیم گیلانی، پروفیسر یاسین کرمانی، سید بشارت بخاری اور مختلف مکاتب فکر سے وابستہ علماء کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔ مقررین نے یک زبان ہو کر معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں، بے راہ رویوں اور منشیات کی وباء کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے اور اس حوالے سے علماء کرام کو ایک مہم چلانی ہوگی، تاکہ معاشرے سے منشیات کی وباء سے نوجوانوں کو نجات دلائی جا سکے۔ مقررین نے ساتھ ہی وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور کہا کہ ملت کشمیر کو درپیش مسائل کا سدباب وحدت امت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔ مقررین نے فلسطین کے مظلومین کے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ کشمیری عوام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مقررین نے متحدہ علماء کونسل کشمیر اور اس ادارے کے سربراہ مفتی سید شریف الحق بخاری النقوی کی اس کاوش کو سراہا اور عہد کیا کہ کشمیر بھر میں ایسی بیداری کانفرنسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ، طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان