معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کی موت حادثاتی یا قتل؟ پولیس کا نیا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
گزشتہ دنوں حیدر آباد میں سندھی کے معروف شاعر اور دانشور آکاش انصاری کی پراسرار موت کے واقعے نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ معروف سندھی شاعر اور دانش ور آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، مگر ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ انھیں قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو جلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی
پولیس کی مطابق آکاش انصاری اور ان کے لے پالک بیٹے کے درمیان پہلے بھی مسائل رہے ہیں، پولیس نے ان کے لے پالک بیٹے لطیف انصاری کو حراست میں لے لیا ہے۔
آکاش انصاری گذشتہ سال اپنے بیٹے کے خلاف 38 لاکھ روپے رقم چوری کی ایف آئی آر بھی درج کراچکے تھے، لیکن بعد میں صلح ہوگئی تھی۔
جمعے اور ہفتے کی درمیان شب آکاش انصاری کے کمرے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ان کی لاش پڑی ملی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس سندھی شاعر شاعر آکاش انصاری قتل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس سندھی شاعر شاعر آکاش انصاری قتل آکاش انصاری
پڑھیں:
کراچی: معروف شیف ذاکر حسین انتقال کر گئے
فوٹو: فائلپاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم ذاکر حسین کے بھتیجے شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ڈائلیسز پر چل رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ہوگی۔