اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری کی منظوری دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری 5 مارچ کو ہوگی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر استعفیٰ دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی کابینہ نے فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری 5 مارچ کو ہوگی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے حکومت کے نام خط میں لکھا تھا کہ 7 اکتوبر 2023ء کو دفاع میں ناکامی کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں، جب فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج کے
پڑھیں:
اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔اختر مینگل نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ، چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی ۔