’مجھے جھیلنا آسان نہیں‘، راکھی ساونت کا مفتی قوی کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
متنازع بیانات اور تبصروں کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کو پیغام دیا ہے کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے۔
راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی، انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی بات کی اور اینکر سے سوال کیا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ مفتی قوی نے 40 شادیاں کی ہیں کیا یہ بات سچ ہے جس کے جواب میں اینکر کہتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم، لیکن وہ آپ سے شادی کے خواہشمند ہیں۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ مفتی قوی 100 بیویاں رکھیں، 9سو یا 1 ہزار۔ وہ اکیلی 1 لاکھ بیویوں کے برابر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے، میں مختلف ہوں‘۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں غریب لوگ پسند نہیں ہیں، امیر لوگ ان کا رشتہ لینے آ سکتے ہیں۔ کیونکہ غریب تو وہ خود بھی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سچے پیار کی تلاش میں ہیں جو انہیں انڈیا میں نہیں ملا۔ انڈیا میں سب انہیں بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت سے شادی کب ہورہی ہے؟ مفتی قوی نے تاریخ بتادی
راکھی نے کہا کہ وہ پاکستان میں شادی کر کے بارہ بچے پیدا کریں گی جن میں سے چھ بچے پاکستانی اور چھ انڈین ہوں گے۔
صحافی کے سوال پرکہ چیمینئز ٹرافی میں وہ کس کو سپورٹ کریں گی کا جواب دیتے ہوئے راکھی نے کہا کہ انٹرول سے پہلے انڈیا کو جبکہ انٹرول کے بعد وہ پاکستان کو سپورٹ کریں گی کیونکہ آخر میں تو انہوں نے پاکستانی بہو ہی بنناہے۔
یہ بھی پڑھیں: دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کو تیار، مگر کس شرط پر؟
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار راکھی ساونت نے 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں ناکام ہوئیں۔ پہلی شادی رتیش نامی بزنس مین سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے شادی کی تھی۔
ماضی میں اداکارہ کہتی رہی ہیں کہ جب تک انہیں بہتر جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دودی خان راکھی ساونت راکھی ساونت شادی مفتی قوی ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت راکھی ساونت شادی مفتی قوی ہانیہ عامر راکھی ساونت مفتی قوی انہوں نے
پڑھیں:
شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں شادی سے قبل دلہا دلہن کے تھیلیسیمیا کے لازمی ٹیسٹ کے حوالے سے بحث ہوئی۔
کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مہیش کمار کی سربراہی میں شروع ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے تھیلیسمیا بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیما مائنر والے والدین کی شادی پر ہم پابندی نہیں لگوا رہے ، شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے تھیلیسیما ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 سے 8 فیصد آبادی تھیلیسیما مائنر ہیں ۔ اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کرنا چاہتے ہیں۔ شادی سے قبل ٹیسٹ کو لازمی قرار نہیں دیں گے، دلہا دلہن کی رضامندی سے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔
دورانِ اجلاس اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ لا ڈویژن سے ابھی بل پر جواب نہیں آیا، مزید بیماریوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر کو سپورٹ نہیں کیا جاتا، میں تھیلیسیما کے حوالے سے بل لائی ہوں۔
اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یہ اچھا بل ہے، اس میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہمیں اس بل کو متفقہ طور پر پاس کرنا چاہیے، ووٹنگ نہیں کروائیں گے۔ بعد ازاں جے یو آئی کی ممبر عالیہ کامران کے سوا تمام ممبران نے بل پاس کر دیا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نرسنگ کونسل کی جانب سے کمیٹی میں عدم شرکت پر انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کریں۔ اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ نرسنگ کونسل کے لوگ عدالتی حکم امتناع کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسپیکر کو لیٹر لکھیں، ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ سیکرٹری ہیلتھ بتائیں ایف آئی اے کو جو جواب جمع کروایا گیا کس کےکہنے پر جمع ہوئے۔ بیس میٹنگز میں آدھا وقت نرسنگ کونسل میں ضائع ہوا ۔ وزارت صحت بھی عدالت کےفیصلوں کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔ ہیلتھ منسٹری صدر نرسنگ کونسل کے حوالے سے کیوں فیصلہ نہیں کر رہی؟۔ صدر کی اپوائنٹمنٹ پر وزارت صحت جواب دے۔
رکن اسمبلی نثار احمد نے کہا کہ ایک سال سے آپ لوگ جواب مانگ رہے ہیں ایک سال اور انتظار کریں ان کا وقت ختم ہو جائے گا۔ عالیہ کامران نے کہا کہ وزٹ ویزا پر جا کر ایک خاتون کیسے ڈگری حاصل کر سکتی ہے؟۔ وزارت صحت آئیں بائیں شائیں کر رہی ہے۔