مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مالی(نیوز ڈیسک)افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کان کن ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی مالی میں غیر قانونی طریقے سے ایک کان سے سونا نکالا جا رہا تھا جس دوران وہ بیٹھ گئی۔کان بیٹھ جانے سے اس کے اندر کام کرنے والے کم از کم 48 کان کن ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ مالی افریقا میں سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کانوں میں اکثر جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مالی دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔مقامی پولیس کے ذرائع کے مطابق کان بیٹھ جانے سے 48 افراد ہلاک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ افراد پانی میں ڈوب گئے تھے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس کی کمر پر ایک بچہ بندھا ہوا تھا۔ایک عہدیدار نے حادثے کی تصدیق کی جبکہ Kenieba gold miners ایسوسی ایشن نے بھی بتایا کہ حادثے میں 48 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ حادثہ 15 فروری کو ایک ایسے مقام پر پیش آیا جو ماضی میں ایک چینی کمپنی کی ملکیت تھا مگر اب اسے خالی چھوڑ دیا گیا تھا۔اس سے قبل جنوری میں بھی جنوبی مالی میں سونے کی ایک کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کان بیٹھ جانے سے ہلاک ہوگئے افراد ہلاک مالی میں
پڑھیں:
ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہری بطور سیاح ملائیشیا جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے پابند ہیں کیونکہ اس کے بغیر ایئرپورٹ پہنچنے کی صورت میں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
ملائیشیا دنیا میں ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ یہ ہلچل مچانے والے شہروں، ساحلوں، سرسبز بارشوں کے جنگلات اور تاریخی نشانات کا امتزاج پیش کرتا ہے، یہ خصوصیات جو اسے چھٹیوں کا بہترین مقام بناتی ہیں۔
ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات
پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحے کی ڈیجیٹل کاپی
درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر
ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت
واپسی کا ٹکٹ
ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت
سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ 19 اپریل 2025 تک ایک رنگٹ 62.92 روپے کے برابر ہے لہٰٗذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے۔
درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے، درخواست دہندگان ایک درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی سے گرفتار ہونیوالی عالیہ حمزہ اب کہاں اورکس حال میںہیں؟