موٹرسائیکل لین گرین روڈ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی، ٹریفک حادثات معمول بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
فاران یامین: فیروز پور روڈ پر واقع نصیرآباد میٹرو اسٹیشن کی حدود میں موٹرسائیکل لین گرین روڈ کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک کی رکشے کو ٹکر مارنے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی رکشہ ڈرائیور کی شناخت 25 سالہ وکیل کے طور پر ہوئی ہے، جو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ تباہ ہوگیا اور فیروز پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع
موٹرسائیکل لین کے گرد موجود ڈوائیڈرز بھی حادثے میں ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے علاقے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں۔ پولیس نے فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل لین گرین روڈ کی منصوبہ بندی کے دوران ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موٹرسائیکل لین
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک اصلاحات کے مثبت اثرات، 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی
لاہور میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ کے بعد صرف 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی نے شہر میں ٹریفک ڈسپلن کو بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بچالیا
زیرو ٹالرنس پالیسی کے ثمرات نمایاںچیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ 12 روز سے شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں حادثات کے گراف میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک ڈسپلن میں بہتری حادثات کی روک تھام کی بڑی وجہ بنی ہے۔
ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بغیر کسی تفریق کے کارروائی کی گئی، جس کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی تقریباً 750 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
گزشتہ 12 روز میں ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر چالان جاری کیے گئے۔
شہر بھر میں آگاہی مہم جاریسی ٹی او لاہور نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس شہر بھر کے سگنلز پر میگا فونز کے ذریعے مسلسل آگاہی مہم بھی چلا رہی ہے تاکہ شہریوں میں قوانین کے احترام کا شعور پیدا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹریفک پولیس نے 13 ہزار موٹرسائیکل سواروں کو شہر میں داخل ہونے سے کیوں روکا؟
ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق لاہور میں روڈ سیفٹی اقدامات نے مثبت نتائج دیے ہیں اور شہر میں حادثات میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سمجھیں کہ ٹریفک قوانین پر مکمل عمل ہی حادثات سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکٹر اطہر وحید لاہور لاہور ٹریفک پولیس