WE News:
2025-04-22@14:28:24 GMT

سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟

پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ جس پر سولر پینل ڈیلرز کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد  تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

واضح رہے کہ سولر پینل مارکیٹ کا پِیک سیزن موسم گرما کا ہوتا ہے کیونکہ پاکستان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے بچنے کا صرف ایک یہی حل ہے، لیکن وہ بھی اس صورت میں جب سولر پینل کی قیمت مناسب ہو۔

جیسا کہ پاکستان میں موسم گرما کا آغاز تقریباً ہو چکا ہے، یعنی سولر پینل کے سیزن کی بھی ابتدا ہو چکی ہے۔ رواں برس سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہیں گی؟ کیا سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کا کوئی امکان ہے یا پھر اس بار قیمتیں بڑھیں گی؟

وی نیوز نے پاکستان میں سولر پینلز کے کاروبار سے منسلک افراد سے رابطہ کیا اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سولر پینلز کی مارکیٹ کا کیا رجحان رہے گا؟

مزید پڑھیں:سولر پینل کے بعد سولر بیٹری کے پرائس بھی گر گئے

سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ شرجیل احمد سلہری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 2025 میں سولر پینل کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ چین میں نئے سال کی تعطیلات اور اس کے بعد سپلائی کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں مقامی طور پر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن آنے والے مہینوں میں اگر حکومت نے ٹیکس نافذ نہ کیا، جس کا امکان بہت زیادہ ہے تو سولر پینل کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف برانڈز کے سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 8 روپے فی واٹ کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ سردیوں کے موسم میں سلیکا کی قیمت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے سیل اور بعد میں سولر پینل کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی: اب یہ سسٹم لگوانے پر آپ کا کتنا خرچہ ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں مانگ بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے، مگر مانگ بڑھنے کی توقع کے باوجود سولر پینل کی قیمتوں میں کچھ خاص اضافے کے امکانات نہیں ہیں۔ اگر اضافہ ہوا بھی تو بہت ہی معمولی قیمتیں اوپر جائیں گی۔ اس سب کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ سولر پینل کی قیمتیں رواں برس میں بھی مستحکم رہنے کے امکانات ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ اس وقت تک ہی مستحکم رہنے کی امید ہے جب تک مقامی سطح پر ٹیکسز نہیں لگائے جاتے، اگر حکومت ٹیکسز لگاتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

مزید  پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فی کلو واٹ سولر پینل کی قیمت 39 سے 45 روپے کے درمیان ہے اور قیمتوں  کا اتار چڑھاؤ برینڈ اور اس کی کوالٹی پر منحصر ہے۔

جینیسیس پاور سلوشنز لمیٹڈ کمپنی کے سی ای او انجینیئر نور بادشاہ کا سولر پینل کی قیمتوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ حال ہی میں سولر پینل کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین میں تعطیلات ختم ہو چکی ہیں اور چائینیز مارکیٹ مکمل طور پر فنکشنل ہو چکی ہے اور پاکستان سے نئے مال کی بکنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر قیمتوں کی بات کریں تو کچھ برانڈز کے سولر پینل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور کچھ کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔ تاہم اس وقت سولر پینل کی فی کلو واٹ قیمت 36 روپے تک ہے جو کہ رواں برس 42 سے 44 روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز مہنگے: 5 سے 12 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

انہوں نے بتایا کہ2023  میں سولر پینل کی فی کلو واٹ قیمت 120 روپے تک تھی جو کہ 2024 میں 37 روپے تک پہنچ گئی اور ابھی بھی تقریباً یہی قیمت چل رہی ہے۔

سولر پینل سسٹم کی کل لاگت کا 70 فیصد حصہ پینلز کی قیمت پر منحصر ہوتا ہے تو 2023 کے مقابلے میں 2025 میں بھی ابھی تک مارکیٹ بہت اچھی ہے اور آگے قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں لیکن وہ اضافہ بھی اتنا بڑا نہیں ہے‘۔

سولر انرجی کے سی ای او محمد حمزہ بشیر کا کہنا تھا کہ سولر پینل کی قیمتیں گزشتہ برس بہت زیادہ کم ہوئی تھیں، ابھی بھی سولر پینل کا ریٹ 30 روپے سے 38 روپے تک فی کلو واٹ ہے لیکن اب سیزن شروع ہونے والا ہے تو توقع کی جا رہی ہے کہ سولر پینل کی قیمت میں لازمی اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ فی کلو واٹ سولر پینل کی قیمت 50 سے 60 روپے تک جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اتار برآمدات پاکستان پینل چائنا چڑھاؤ چین درآمدات رواں سال سولر پینلز سیزن۔ شرجیل احمد سلہری فی کلو واٹ قیمتیں کوالٹی گزشتہ سال مارکیٹ موسم گرما.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اتار برا مدات پاکستان پینل چائنا چڑھاؤ چین درا مدات رواں سال سولر پینلز شرجیل احمد سلہری قیمتیں کوالٹی گزشتہ سال مارکیٹ سولر پینل کی قیمتوں میں میں سولر پینل کی قیمتوں کا کہنا تھا کہ سولر پینلز کی پینلز کی قیمت کہ سولر پینل پاکستان میں کے امکانات ان کا کہنا روپے تک ہو چکی ہے اور

پڑھیں:

سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگی بجلی نے شہریوں کو سولر لگانے پر مجبور کر دیا سولر پینلز کو طوفانی ژالہ باری میں محفوظ رکھنےکے لیے درج ذیل طریقہ پر عمل کریں۔

پاکستان میں مہنگی ترین بجلی اور توانائی بحران کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد بجلی کے حصول کے لیے گھروں، کارخانوں، تجارتی مراکز پر سولر سسٹم لگوا چکی ہے۔ ملک میں عمومی موسمی صورتحال میں ژالہ باری سے سول پینلز کو نقصان نہیں پہنچتا جس کے باعث شہری اس کے تحفظ سے بے خبر اور غیر محتاط رہتے تھے۔

تاہم گزشتہ بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی بارش کے دوران انتہائی بڑے سائز (ٹینس بال کے سائز کے برابر) کے اولے گرنے سے جہاں لوگوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہیں گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر لگے سولر پینلز بھی برباد ہو گئے۔

اس طوفانی ژالہ باری کے بعد اب ہر وہ شخص جس نے اپنی عمارت پر سول پینلز لگوائے ہیں وہ ان کی حفاظت کے لیے پریشان ہے۔

سولر پینلز کو ژالہ باری اور اولوں سے بچانے کے لیے نیچے کچھ طریقے بتائے جا رہے ہیں۔ یہ وہ اقدامات ہیں جو موسمی تغیرات سے متاثر دنیا کے مختلف ممالک کے افراد اپنے سولر پینلز کے تحفظ کے لیے کرتے ہیں۔

1. ٹیمپرڈ یا لیمینیٹڈ گلاس پینلز:
ہمیشہ certified hail-resistant سولر پینلز لگوائیں۔ ٹیمپرڈ شیشہ ژالہ باری کا کچھ حد تک مقابلہ کر لیتا ہے۔

2. شفاف حفاظتی شیٹ یا نیٹ:
tough polycarbonate شیٹ یا سخت میش (جالی) سولر پر لگائیں۔ گرین ہاؤس نیٹ (جیسا نرسریوں میں ہوتا ہے) یا شیڈ نیٹ عارضی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

3. موٹرائزڈ/ مینوئل پروٹیکشن شٹر:
سولر پر دکان نما شٹر کا انتظام کریں جسے ژالہ باری کے وقت بند یا تہہ کر دیا جائے۔ اس شٹر کو موٹر سے آٹومیٹک بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ خودکار طریقے سے بٹن دبانے پہ بند ہو جائے۔

4. زاویہ ایڈجسٹمنٹ (Angle Adjustment):
سولر پلیٹوں کا 30 سے 45 ڈگری زاویہ اولوں کو پھسلنے میں مدد دیتا ہے، نقصان کم ہوتا ہے۔

5. انشورنس:
بڑے سولر سسٹمز کے لیے ترقی یافتہ ممالک میں انشورنس لازمی ہے، اس سے قدرتی آفات سے بچاؤ کا تحفظ ملتا ہے۔

6. موسمی ایپ یا الرٹ سسٹم:
ژالہ باری کی پیشگی اطلاع کے لیے موبائل ایپ رکھیں۔ الرٹ ملتے ہی حفاظتی نیٹ یا کور فوراً لگا دیں۔

7. کتاب نما سولر ٹرالی / فولڈ ایبل سسٹم:
پینلز کو ایسے ڈیزائن کریں کہ موومنٹ سے نیچے یا اندر کی طرف فولڈ ہو سکیں۔ springs، رسی یا وائرز سے کتاب کی طرح بند ہونے والا نظام بنایا جا سکتا ہے۔ بیک سائیڈ پر وائرنگ کو کور کرنا آسان ہے، ڈیزائن میں شامل رکھیں۔

8. پینل بیک پر حفاظتی تہہ:
لکڑی، تھرموپول، سلیکون شیٹ یا سٹیل کی پتلی تہہ ژالہ باری روکنے میں مدد دیتی ہے۔ موسمی الرٹ کی صورت میں سولر پینلز پر انہیں مضبوطی سے باندھا جا سکتا ہے۔

9. فوم شیٹ کا استعمال:
بارش یا ژالہ باری سے قبل ایک انچ کی فوم شیٹ پینلز پر ڈال کر مضبوطی سے باندھ دیں، شیشہ بچنے کے امکانات زیادہ ہو جائیں گے۔

10. اولوں کے بعد سولر پینلز کا معائنہ:
اولوں کے بعد اپنے سولر پینلز کو چیک کریں۔ طوفان کے دوران اولوں کے علاوہ بھی اگر کوئی شاخیں یا پتے گرے ہیں تو انہیں ہٹا دیں۔ پینلز کی سطح کو ڈینٹ یا دراڑوں وغیرہ کی صورت میں خود سے مت کھولیں، اس صورت میں کمپنی کی طرف سے دی گئی وارنٹی ختم ہونے کا امکان ہو گا۔
مزیدپڑھیں:خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر لینے کا حقدار قرار دے دیا گیا

متعلقہ مضامین

  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان