Jasarat News:
2025-04-22@18:56:08 GMT

اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی: ایک قابل تقلید عمل

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی: ایک قابل تقلید عمل

برازیل میں اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے بعد کھیل کے میدانوں کی رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں اور تعلیمی معیار میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ اس کامیاب اقدام کو دیکھتے ہوئے یہ پابندی پورے ملک میں نافذ کر دی گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ برطانیہ اور امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اس پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت اور ملک میں کچھ اسکولوں نے انفرادی طور پر اس پر عمل درآمد کیا ہے، لیکن اسے قومی سطح پر تعلیمی پالیسی کا مستقل حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق 2024ء کے آخر تک عالمی سطح پر 40 فی صد اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر کسی نہ کسی حد تک پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سائبر کرائم کو روکنا اور کلاس رومز میں توجہ کی کمی کو کم کرنا ہے۔ برازیل کی مثال ہمارے سامنے ہے، جہاں اس قانون کے بعد طلبہ زیادہ توجہ اور دلجمعی کے ساتھ اپنی تعلیم میں مصروف ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شروع میں یہ پابندی مشکل محسوس ہوئی، لیکن بعد میں انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ میل جول رکھا اور اپنی تعلیمی کارکردگی میں بہتری محسوس کی۔ ہمارے یہاں بھی اسمارٹ فون کا بے جا استعمال تعلیمی اداروں میں ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ کلاس روم میں توجہ بھٹکنے کے علاوہ، یہ معاشرتی اور نفسیاتی مسائل کو بھی جنم دے رہا ہے۔ اسمارٹ فونز کے بے تحاشا استعمال نے طلبہ کی ذہنی و جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، جس کی کئی تحقیقات تصدیق کرتی ہیں۔ موبائل فون پر پابندی سے تعلیمی کارکردگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور اگر یہ پالیسی پاکستان میں بھی قومی سطح پر لاگو کر دی جائے تو ہمارے تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔ والدین، اساتذہ، اور تعلیمی ماہرین کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کی نسل کو موبائل فون کی لت سے بچا کر تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موبائل فون

پڑھیں:

مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی

— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا بلوچستان سمیت پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار قابل تحسین ہے۔

ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

سرفراز بگٹی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حکومت اقلیتوں کے آئینی، سماجی اور مذہبی حقوق کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم
  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
  • پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
  • مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی