سبی( آئی این پی ) کمانڈنٹ سبی اسکاؤ ٹس ایف سی نارتھ بلوچستان بریگیڈیئر عمر الطاف نے کہا ہے کہ درخت پھول زمین کا حسن اور ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے درخت جہاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کا سبب بنتے ہیں وہاں ہمیں آکسیجن پھل پھول سایہ بھی فراہم کرنے کا زریعہ ثابت ہوئے ہیں سبی سمیت بلو چستان کو گرین بنانے کے لیے عوام اور افسران مل کر درخت لگائیں تاکہ ہمارا بلو چستان چیف آف آرمی کے ویژن کے مطابق گرین پاکستان میں شمار ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش گاہ میں پودہ لگا نے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت وحرفت تمندار اقوام ڈومکی سردار کوہیار خان ڈومکی صوبائی وزیر لائیواسٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی چیئرمین ضلع کونسل سبی سردارزادہ میر بجار خان ڈومکی کمشنر سبی ڈویژ ن ڈاکٹر سید زاہد شاہ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ ڈی آئی جی سبی عبدلحمید کھوسہ ایس ایس پی سبی میر دوستین خان دشتی ڈی جی لائیواسٹاک ڈاکٹر فاروق ترین ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر فاروق احمد لونی ، ، سپریٹنڈ نٹ حاجی محمد انور خجک ،بابو ممتاز احمد خجک پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صوبائی صدر منیر احمد مسوری بگٹی سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی میر ظہور احمد مگسی کے علاوہ محکمہ جنگلات و لائیواسٹاک کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے قبل ازین بریگیڈیئر عمر الطاف نے پودہ لگا کر قومی شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا موقع پرکمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس ایف سی نار تھ بلوچستان بریگیڈیئر عمرالطاف نے کہا کہ مہم کے دوران سبی بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ ہمارا صوبہ سر سبز و شاداب بنے انہوں نے کہاکہ درختوں کی اہمیت و افادیت وہی لوگ جانتے ہیں جو درختوں کے پھلوں اور سایہ سے محروم ہوتے ہیں درخت انسانی جان کے لئے بے حد مفید ہوتے ہیں اس قدر وہ لوگ جانتے ہیں جو درختوں کے سایہ سے محروم ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرسبز وشاداب پاکستان مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہے ماحول کی بہتری کے لئے شجر کاری اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو استعمال میںلاکر عوام کو وہ تمام سہولیات فراہم کریں جو ہماری ذمے داریوں میں شامل ہے ہرشخص ایمانداری سے درخت لگائے اور اسکی حفاظت کرے تو کوئی وجہ نہیں ایک پودا کل تناور درخت بن سکتا ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں اپنے خطاب میں حقیقی معنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کر کے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج شاندار ہے ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کے ہمراہ گجرات اور منڈی بہائولدین سے تعلق رکھنے والے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور یہ ان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کالجز، یونی ورسٹیوں اور خاص طور پر میڈیکل کالجز میں آن کے بچوں کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کیا جانا ایک مثالی اقدام تصور کیا جائے گا انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اپنے ملک میں جائداادوں کے جھگڑوں اور مشکلات کے حل کے لئے وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا دشوار تھا۔ اب وہ بیرون ملک ہی سے خصوصی عدالت کے ذریعے یہ مسائل باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔ اب وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے مقرر کردہ ہائیکورٹ کے سرونگ جج کے ذریعے ان جھگڑوں اور دیگر مقدمات کو باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔ اب ان کو ملک واپس آکر دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑیںگی۔

متعلقہ مضامین

  • خاموش بہار ۔وہ کتاب جوزمین کے دکھوں کی آواز بن گئی
  • World Earth Day ; ماحول اور زمین کی حفاظت ہم پر قرض، رویے بدلنا ہوںگے!!
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
  • سپلائی چین میں خامیاں پاکستان کے شہد کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں. ویلتھ پاک
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے، طلال چودھری
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • بائیوڈی گریڈ ایبل پلاسٹک کی طرف تبدیلی ‘ فضلے کے مسئلے سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے.ویلتھ پاک