لاہور(آئی این پی)مرکزی مسلم لیگ نے انسداد پولیو آگاہی مہم کا آغاز کر دیا.پاکستان بھر میں پولیو سے بچاؤ کی آگاہی مہم چلائی جائے گی.مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے انچارج چودھری شفیق الرحمن وڑائچ نے پشاور سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں انسداد پولیو مہم کے ورکرز،مقامی عمائدین نے شرکت کی.

انسداد پولیو آگاہی مہم کے تحت سیمینار کے انعقاد کے بعد آگاہی واک بھی کی گئی جس میںخواتین پولیو ورکرز بھی شریک ہوئیں.انسداد پولیو آگاہی مہم کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شفیق الرحمن وڑائچ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک بڑا مشن ہے.پاکستان مرکزی مسلم لیگ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انسداد پولیو کے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ہماری قوم کو اپاہج، معذو ر ہونے سے بچانے کے لئے پولیوورکرز کا کردار قابل تحسین ہے.دشمن چاہتا ہے کہ پاکستانی قوم کے بچے معذور ہوں لیکن ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پولیو کے معاشرے میں خطرناک اثرات ہیں. دنیا کے 160 ممالک میں پولیو وائرس تھا اب صرف دو ممالک میں رہ گیا ہے. مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں انسداد پولیو آگاہی مہم چلائے گی. سیمینارز،انسداد پولیو واک کا انعقاد کیا جائے گا. ہماری مہم کا مقصد لوگوں میں پولیو کے خطرات سے آگاہی پیدا کرنا اور ان کی ذہن سازی کرنا ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں ۔بعد ازاں پشاور صدر میں انسداد پولیو آگاہی مہم کے تحت واک کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی. پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرے اور ان کی حفاظت یقینی بنائے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ پولیو مہم پولیو کے مہم کا مہم کے

پڑھیں:

قومی انسداد پولیو مہم شروع، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

اسلام آباد: ملک بھر میں رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق ملک بھر میں 21 سے 27 اپریل تک انسدادِ پولیو مہم جاری رہے گی، اس دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔این ای او سی نے بتایا کہ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز خدمات سرانجام دیں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں.  سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں. تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ کیا جاسکے۔نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ مسلسل پولیو مہمات کے نتیجے میں وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے. ویکسین کی ہر اضافی خوراک بچوں کے مدافعتی نظام کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انسداد پولیو مہم شروع، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت سندھ پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
  • پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم
  • مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں شہدائے غزہ کانفرنس
  • کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
  • بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم
  • ملک بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا
  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 20 اپریل کو شہدائے غزہ کانفرنس کا اعلان کر دیا