حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 773 واں سہہ روزہ عرس آج سے شروع ہوگا، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سید عثمان مروند المعروف حضرت لعل شہباز قلندر 7 صدیوں قبل جب سندھ کے علاقے سیہون پہنچے تو لوگ آگہی کے اجالوں سے دور بے راہ روی کے اندھیروں میں زندگی بسر کر رہے تھے، لعل شہباز قلندر نے سیہون میں سکونت اختیار کی اور اللّٰہ اور اس کے آخری نبی کے فرمان کو لوگوں تک ایسا پہنچایا کہ آج بھی دنیا بھر سے لوگ سیہون پہنچ کر عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔
لعل شہباز قلندر کے 773 ویں سالانہ سہہ روزہ عرس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل کرنے کے دعوے کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری کا کہنا ہے کہ 19 فروری تک جاری رہنے والے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
حضرت لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس کے موقع پر گورنر، وزیراعلیٰ سندھ حاضری دے کر چادر چڑھائیں گے جبکہ آنیوالے زائرین کے لئے ملاکھڑا کے مقابلے، سگھڑوں کی کچہری، ادبی کانفرنس، دستکاری کی نمائش بھی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم ترک صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔