Jasarat News:
2025-04-22@07:35:17 GMT

حیدرآباد ،واپڈا کا 19 فروری کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)19فروری بروز بدھ کو ملک بھر کے واپڈا اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین محکمہ بجلی کی نجکاری کے اقدام، تنخواہوں میں اضافے، ملازمین کی بھرتیوں، ڈپلومہ ہولڈر کوٹے میں اضافے، ترقیاں، جی ایس او اسٹاف کے شفٹ الائونس میں اضافے اور رسک الائونس کی منظوری، پیپکو احکامات کے تحت پینل اسپتال سے معاہدوں، کینسر کے مریض ملازمین کے علاج کیلیے ایڈونس کی ادائیگی، فیلڈ اسٹاف کو گاڑیوں، ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کی فراہمی، معاہدے کے تحت ملازمین کے بچوں کی 20 فیصد کوٹے پر بھرتیوں پر عمل درآمد، وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن، کموٹیشن کی اصلاحات کے نام پر کٹوتیوں کا خاتمہ، مرحوم ملازمین کے لواحقین کو اسسٹنٹ پیکیج کے تحت لمپ سم اور پلاٹ کی رقم کی ادائیگی کیلیے یوم احتجاج منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے آپریشن، جی ایس او، جی ایس سی، کنسٹرکشن، ایم اینڈ ٹی، سول، فنانس، حیسکو ہیڈ کوارٹرز، پی ایم یو، اسٹور، کمپیوٹر، ریونیو، آڈٹ، تھرمل پاور ہائوس جامشورو، کوٹری، واٹر ونگز، این ٹی ڈی سی ملازمین کے بہت بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان، چیئرپرسن خواتین ثروت جہاں، ناہید اختر، قراۃ العین صفدر، الہ دین قائمخانی، نور احمد نظامانی، عبدالجبار عباسی، نور احمد سومرو، ریاض چانڈیو، ملک روشن، وقاص احمد، حارث خان، امتیاز شاہ، زاہد حسین کھوسو، غلام نبی کھوسو، اور دیگر نمائندگان بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب میں صدر یونین نے مزید کہا کہ یونین مسلسل ادارے کے ملازمین کے مسائل اور ان کے جائز مطالبات کے بارے میں ارباب اختیارات اور حکومت کو آگاہ کرتی چلی آرہی ہے مگر ہماری بات کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے حکومت مسلسل ایسے مزدور دشمن احکامات اصلاحات کے نام پر محنت کشوں پر لاگو کررہی ہے جس سے ملک کا محنت کش جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہے وہ مزید گراوٹ میں چلا جائے گا کیونکہ حکومت IMF اور ورلڈ بینک کی ایما پر ایک جانب قومی اداروں کی نجکاری، پنشن اور گریجویٹی میں کمی لارہی ہے تو دوسری جانب اپنے پاور ہائوسسز کو بند کرکے IPPs سے مہنگی بجلی خرید کر عوام کو مہنگے داموں فروخت کررہی ہے جس کے باعث ادارہ تباہی کی جانب گامزن ہے۔ اجلاس سے خطاب میں یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان نے کہا کہ تمام ملازمین جن کا تعلق حیدرآباد، کوٹری اور جامشورو سے ہے وہ وقت مقررہ پر لیبر ہال آجائیں تاکہ ریلی کا صدر یونین کی قیادت میں آغاز ہوسکے جبکہ حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے تمام شہروں میں الگ الگ جلسے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے اور اس کی میڈیا میں تشہیر لازمی کی جائے تاکہ ہماری آواز مقدر حلقوں تک پہنچ سکے۔ اجلاس کے آخر میںلاڑ سرکل کے آفس سپرنٹنڈنٹ رفیع عالم خانزادہ کی ریٹائرمنٹ پر تقریب پذیرائی صدر یونین کے ہاتھوں انجام پذیر ہوئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملازمین کے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جوڈیشل کمیشن نے تحریری جواب جمع  کرادیا، جواب اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواست پر سماعت کرنے والے بنچ میں جمع کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اپنے جواب  میں کہا کہ زیرِ بحث آئینی درخواست میں 01 فروری 2025 کو جاری ہونے والے تبادلہ نوٹیفکیشن، 03 فروری 2025 کی سنیارٹی لسٹ، 12 فروری 2025 کو جاری ہونے والے قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن، اور 08 فروری 2025 کو دیے گئے نمائندگی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

جواب کے مطابق جوڈیشل کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کا دائرہ کار آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت مقرر ہے، اور اس کا بنیادی کام سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالت کے ججوں کی تقرری کرنا ہے۔

جواب میں کہا گیا کہ موجودہ مقدمے کے حقائق بنیادی طور پر آرٹیکل 200 کے تحت ججوں کے تبادلوں سے متعلق ہیں، جس پر کمیشن کا براہ راست اختیار نہیں، جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

جوڈیشل کمیشن نے تحریری جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں، جب بھی سپریم کورٹ معاونت کے لیے بلائے گی ہر ممکن معاونت دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ، حیدرآباد میں بتی گُل احتجاج کا اعلان
  • پاراچنار، مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد
  • سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
  • سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب