جئے سندھ قومی محاذ(آریسر گروپ) کا پیدل مارچ سجاول پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سجاول(نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کی جانب سے دریائے سندھ میں6 کینال بنانے کے خلاف سکھر سے 28 جنوری کو نکلنے والا پیدل مارچ گزشتہ روز سجاول پہنچ گیا، پیدل مارچ کی قیادت جئے سندھ آریسر گروپ کے چیئرمین اسلم خیر پوری کر رہے تھے۔ پیدل مارچ 23 فروری کو کراچی پہنچے گا۔ مارچ کا سجاول پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پیدل مارچ کے شرکا نے دریا سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے خلاف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں نئے کینال بنانے کا مقصد سندھ کی زمینیں بنجر کروانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سندھی لوگوں کی موت اور زندگی کا معاملہ ہے اور ہم کبھی بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے پیدل مارچ میں سخت نعرہ بازی کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیدل مارچ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے، ایاز لطیف پلیجو
ایاز لطیف پلیجو(فائل فوٹو)۔بدین میں کینالز منصوبے کے خلاف قومی عوامی تحریک نے ریلی نکالی۔
ریلی سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نئی نہریں نکالنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے، موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے منصوبے کو رد کرتے ہيں۔
اياز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ چولستان ميں 6 کینالز نکالنے سے سندھ کا پانی بند ہوجائے گا۔