بحرین کا اعلی سطحی وفد سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر اسلام باد پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر بحرین کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کی اسلام آباد آمد بحرینی پارلیمانی وفد کی قیادت بحرین کے سپیکر ڈاکٹر احمد بن سلمان المسلم کر رہے ہیں ممبر قومی اسمبلی/ ممبر پاک-بحرین فرینڈ شپ گروپ چوہدری محمد شہباز بابر نے بحرین کے پارلیمانی وفد کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے ۔ اس موقع پر بحرین کے پاکستان میں تعینات سفیر بھی موجود تھے بحرین کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران صدر، وزیر اعظم، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرے گاملاقاتوں میں پاکستان اور بحرین کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گابحرین کے سپیکر کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگابحرین کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران اہم تاریخی و ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پارلیمانی وفد قومی اسمبلی اسلام ا باد بحرین کے
پڑھیں:
روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے حکام اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا روم میں دوسرا دور ، ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو تعمیری قرار دے دی
یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔