فواد چوہدری کا شعیب شاہین پر حملہ سنگدلانہ اقدام ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اعلامیے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کیجانب سے طاقت اور مخالف سے اسکور برابر کرنے کیلئے ایسے حربوں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ایسے کئی واقعات انکے ماضی سے بھی منسوب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کا رہنماء پی ٹی آئی شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگدلانہ اقدام اور دلیل و منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جماعت فواد چوہدری کے نفرت انگیز رویئے کی مذمت کرتی ہے، سیاسی کمیٹی شعیب شاہین کی مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے طاقت اور مخالف سے اسکور برابر کرنے کیلئے ایسے حربوں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ایسے کئی واقعات ان کے ماضی سے بھی منسوب ہیں۔
ان کی جانب سے سیاسی اختلاف کو نیچا دکھانے کیلئے گالم گلوچ کا آزادانہ استعمال ان میں فحش گوئی و بدکلامی کے پائے جانے والے رجحان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کسی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی، جس میں فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیاسی کمیٹی فواد چوہدری شعیب شاہین پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نیکہا ہیکہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگانے کے ساتھ ان کی شہریت پر بھی نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ و خارجہ رابطے میں ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر نہیں کیا جاسکتا ہے۔
وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ صحافی یقینا پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل نہیں گئے ہوں گے، اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر یا استعمال کیا گیا ہے تو سفری پابندی اور فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے۔
’حادثے سےقبل جنید جمشید کسی وجہ سے شدید اضطرابی کیفت سے دوچار تھے،اہلیہ رضیہ جنید کا جذباتی انکشاف