ملک میں با صؒاحیت لوگوں کی نہیں دیانت دار و اہل قیادت کی کمی ہے،منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
گلبرگ ٹائون کے تحت میٹرک و انٹر کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلیے منعقدہ تقریب’’ شائننگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈز‘‘ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، جماعت اسلامی کے نائب امیر واپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹائون چیئرمین نصرت اللہ خطاب کررہے ہیں ، دوسری جانب پوزیشن ہولڈرز طالبہ کو لیپ ٹاپ کاتحفہ دیا جارہاہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ وطن عزیز میں محنتی و باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں بلکہ دیانت دار و اہل قیادت کی کمی ہے جوان باصلاحیت لوگوں کا ہاتھ تھام کر انہیں آگے لائے اور ملک و قوم کو تعمیر و ترقی کی راہ پر ڈالے، ملک میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 73لاکھ بچے ایسے ہیں جنہیں اسکولوں میں ہونا چاہیئے تھا لیکن حکمرانوں نے انہیں تعلیم سے محروم کیا ہواہے، تعلیم صرف امیر گھرانوں اور حکمرانوں کی اولادوں کے لیے رہ گئی ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے 17سال میں شعبہ تعلیم کا بھی بیڑا غرق کیا ہے، جماعت اسلامی کو
جب بھی موقع ملا ہے ہم نے وسائل اور اختیارات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے، نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی میں 32نئے کالج قائم ہوئے اور سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر ہوئی، ہمارے موجودہ ٹاؤن چیئر مینوں نے بھی ٹاؤن کے تحت چلنے والے اسکولوں کا انفرا اسٹرکچر بہتر کر کے اساتذہ و طلبہ کو سہولیات فراہم کیں ہیں اور اب ان اسکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ ’’شائنگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈ‘‘ کی تقریب سے بحیثیت مہمان ِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جماعت اسلامی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئر مین نصرت اللہ، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے سابق صدر بابر خان، سابق ٹاؤن ناظم گلبرگ فاروق نعمت اللہ، ڈائیریکٹر ایجوکیشن محمد ندیم حنیف ،میمن کمیونٹی کے رہنما عبدلرؤف عیسیٰ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مدارس سمیت میٹرک اور انٹر میں پوزیشن حاصل کرنے والے 200 سے زائدطلبہ و طالبات کولیپ ٹاپس، ایوارڈز اور انعامات دیے گئے، تقریب میں طلبہ و طالبات کے والدین، مختلف اسکولز کے اساتذہ، سماجی و کاروباری شخصیات، ٹاؤن اور یوسیز کی منتخب قیادت اور اہالیان گلبرگ ٹاؤن کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع نا پید کرتی جارہی ہے، ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور بد انتظامی معمول بن گئی ہے، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے، انٹر کے امتحانات کے نتائج پر بھی ہر سال تنازع کھڑا ہو جاتا ہے، فرسٹ ائیر کے حالیہ نتائج میں کراچی کے 49ہزار طلبہ کسی نہ کسی پرچے میں فیل قرار دیے گئے اور ان میں ایسے طلبہ بھی ہیں جن کا میٹرک میں Aاور A1گریڈ آیا تھا۔ جماعت اسلامی نے اس سال اور اس سے پہلے کراچی کے طلبہ کا مقدمہ لڑا ہے اور آئندہ بھی کراچی کے عوام اور نوجوانوں کے حق کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔ ہمارے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے سندھ حکومت کی رکاوٹوں اور اختیارات و وسائل نہ دینے کے باوجود ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں ٹاؤنز میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں 125پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد اور بحال کیاہے،40ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگوائیں اور ٹاؤن کے بجٹ سے پانی و سیوریج کے مسائل بھی حل کروائے ہیں، منعم ظفر خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3.
منعم ظفر
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے طلبہ و طالبات کراچی کے کے تحت کہا کہ
پڑھیں:
یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ 58 اسلامی ممالک چپ ہیں، فلسطین کے حق میں کیوں نہیں بولتے؟ پاکستانی حکمرانوں اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دو قدم آگے بڑھ کر فلسطینیوں کا ساتھ دیں، اسی ہزار ٹن سے زائد بارود نہتے فلسطینیوں پر استعمال ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ 19 ماہ میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی پروڈکٹس کا مکمل بائیکاٹ کریں، سیاسی اور دینی رہنماؤں کو فلسطین کے معاملے پر ایک پیج پر ہونا ہوگا۔ امیر ھدیۃ الھادی پاکستان و سجادہ نشین درگاہ حضرت میاں میرؒ پیر سید ہارون علی گیلانی کی زیرصدارت" قومی مجلس مشاورت" کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، خواجہ معین الدین، علامہ سید جواد نقوی، قاری یعقوب شیخ، عبدالحق ثانی اور حبیب عرفانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 58 اسلامی ممالک چپ ہیں، فلسطین کے حق میں کیوں نہیں بولتے؟ اگر یو این او جانوروں کے حقوق کا خیال کر سکتا ہے توغزہ کے عوام کا کیوں نہیں؟ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دو قدم آگے بڑھ کر فلسطینیوں کا ساتھ دیں، اسی ہزار ٹن سے زائد بارود نہتے فلسطینیوں پر استعمال ہو چکا ہے۔ اجلاس میں مخدوم ندیم ہاشمی، ضیا اللہ شاہ بخاری، پیر غلام رسول اویسی، مولانا اللہ وسایا، حافظ عبدالغفار روپڑی، زاہد محمود قاسمی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔