لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب‘ قومی و عالمی کرکٹر زشریک
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور ( مانیٹر نگ ڈ یسک )لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر زاور آئی سی سی کے سابق سی ای او نے بھی شرکت کی۔لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر،
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان ، عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی ڈومنی اور کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔ٹیم سلیکٹر اسد شفیق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس بھی تقریب میں شریک ہوئے جن کی آمد پر پی سی بی چیئرمین نے استقبال کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل کیا، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہونا تاریخی موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نسل اس طرح کے عالمی ایونٹس سے محروم رہی رہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب شاہی قلعہ پی سی بی
پڑھیں:
’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا جب کہ ہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 پر روانہ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی ائی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی ائی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ائی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا اور باکو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات بہت مستحکم ہوں گے۔