سال 2 سال میں بلاول وزیراعظم بن جائینگے،گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پنڈی گھیپ اٹک میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
پنڈی گھیپ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب ہے، سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں، دوسری جماعتوں کی لیڈر شپ میں وزراء سمیت اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملاتے وقت فرعونیت کی جھلک نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں عوام کے حقوق اور ایشوز کی بات ہوگی، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہیں ہیں، پیپلزپارٹی اور پاکستانی عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کل، آج اور آنے والے وقت میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہر طرف سے یہی کوشش ہے
کہ پاکستان واحد ایٹمی پاور ہے اسے ختم ہونا چاہیے، اگر یہ قائم ہے تو پاکستان کی مضبوط فوج کی وجہ سے ہے۔سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈ کی منتیں کرنے کا عادی نہیں، جب بلاول وزیر اعظم بنیں گے تب زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے، اٹک کے عوام ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں، اٹک کے جوانوں نے فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر
سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )گورنر پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف کی تقریر نے نہ صرف دشمنوں کو پیغام دیا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بھی بلند کیے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں تاکہ قومی اتفاق رائے کو فروغ دیا جا سکے۔اسلام آباد میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ان کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا ہے۔سلیم حیدر نے اوورسیز کامیاب کنونشن پر تمام شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالی کے بے شمار انعامات سے مالا مال ہے اور قدرتی وسائل کی دولت رکھتا ہے۔