بارش کی کمی سے ملک خشک سالی کاشکار،پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،پنڈی میں ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
حیدرآباد :دریائے سندھ میں پانی کی سطح میںمسلسل کمی مستقبل میں زراعت ودیگر شعبوںکیلیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے،چھوٹی تصویر میں لاہور دریائے راوی پانی کی شدید کمی کے باعث نالے کا منظر پیش کررہاہے
لاہور(نمائندہ جسارت) رواں سیزن کے دوران بارشیں کم ہونے سے ملک خشک سالی کا شکار ہوگیا۔خشک سالی کے باعث ڈیموں اور زیرِ زمین پانی کی سطح شدید کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کا لیول 700 فٹ نیچے چلاگیا، جس کے بعد واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔اس کے علاوہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے کیونکہ دسمبر، جنوری اور فروری کے پہلے دو ہفتوں میں بارشیں کم ہوئی ہیں۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات پہلے ہی کم بارشوں کی پیش گوئی کر چکا ہے، بھل صفائی کا دورانیہ طویل ہونے سے بھی پانی کی دستیابی میں کمی ہوئی ہے۔ ادھر کاشتکار بھی پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بارانی اور نہری علاقوں میں ایک جیسی صورتِ حال
ہے، فیصل آباد اور گردونواح میں نہری پانی نہ ملنے پر کئی کسان سیوریج کا پانی استعمال کر رہے ہیں۔دوسری جانب تھرپارکر کے شہروں مٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زاید آبادی کو 2 ماہ سے میٹھے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور شہری بورنگ کا کڑوا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
چیف میونسپل آفیسر کے مطابق نوکوٹ کی رن شاخ سے پانی کی فراہمی بند ہے، اسٹوریج ٹینک خالی ہونے سے مٹھی اور اسلام کوٹ کو پانی کی فراہمی معطل ہے۔
بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے 18 اور 19 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں، خطہ پوٹھوہار، بنوں، سوات، کالام، کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
بارش
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
جان شیر: اپردیر کے مختلف علاقوں میں 3دن سے بارش اور ژالہ باری ،میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، دوسری جانب باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپردیر مختلف علاقوں میں تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہورہی ہے، میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، چترال کی طرف جانے والوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار