ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف تقرری میں جنرل باجوہ کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مسلم لیگ نون نے کہا آپ کی رائے پر جنرل باجوہ کو آرمی چیف بنا رہے ہیں، ڈان لیکس معاملے پر بہت پریشان صدر مسلم لیگ تھے، ان کی بیٹی کا نام بھی ڈان لیکس میں لانے کی کوشش کی۔ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے کیلئے فضا بنائی گئی، ڈان لیکس چھوٹا سا حصہ تھا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف تقرری میں جنرل باجوہ کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے کہا آپ کی رائے پر جنرل باجوہ کو آرمی چیف بنا رہے ہیں، ڈان لیکس معاملے پر نواز شریف بہت پریشان تھے، مریم نواز کا نام بھی ڈان لیکس میں لانے کی کوشش کی گئی، جنرل باجوہ کی ٹویٹ کے بعد اسی شام ان سے ملنے گیا۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے بتایا وزیراعظم نے میری پیٹھ پر چھرا گھونپا، جنرل باجوہ کو غلطی کا احساس ہوا تو مجھے کہا ’ریجیکٹڈ‘ ٹویٹ نہیں کرنی چاہیے تھی، نواز شریف جنرل باجوہ کو ردعمل دینا چاہتے تھے، ان کے سخت ترین ردعمل کو روکنے کے لیے کلثوم بی بی کا سہارا لیا گیا۔ سینیٹر مسلم لیگ نون  نے کہا کہ ڈان لیکس ایک بڑے منصوبےکا چھوٹا سا حصہ تھا، جنرل باجوہ تسلیم کرتے ہیں مجھے نواز شریف سے کوئی شکایت نہیں تھی۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فارغ کرنے کے لیے بڑا پلان بن چکا تھا، نواز شریف کو گھر بھیجنے کے لیے ایک فضا بنائی گئی تھی، اگر ہم سجدہ ریز بھی ہو جاتے تو یہی ہونا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کو نواز شریف کو مسلم لیگ نون عرفان صدیقی ڈان لیکس آرمی چیف نے کہا

پڑھیں:

نواز شریف کی طبعیت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔

 مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • نواز شریف کی طبعیت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
  • وسائل کے تحفظ کیلئے آغا راحت کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، عارف قنبری
  •   عرفان صدیقی کی  شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت