Express News:
2025-04-22@14:11:51 GMT

ٹائٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ اب نئے روپ میں سامنے آئیں گی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

ٹائٹینک اسٹار کیٹ ونسلیٹ اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی جوہر دکھائیں گی۔

کیٹ ونسلیٹ نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ وہ اپنی ایک فیچر فلم 'گڈبائے جون' کی ہدایتکاری بھی کریں گی۔

کیٹ ونسلیٹ کے بیٹے جو اینڈرس نے اس فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ یہ فلم نیٹ فلکس اور ورکنگ ٹائٹل فلمز کے تحت برطانیہ میں شوٹ کی جائے گی۔

فلم میں ٹونی کولٹ، جانی فلن، اینڈریا رائزبرگ، ٹموتھی اسپال، کیت ونسلیٹ اور ہیلیں مرین جیسے مشہور اداکار شامل ہوں گے۔

یہ فلم خونی رشتوں کے درمیان گھومتی ہیں جو ایک بکھرے ہوئے خاندان کا حصہ تھے اور والدین کے درمیان علیحدگی کے باعث جدا ہوچکے تھے۔

تاہم حادثاتی طور پر ان بہن بھائیوں کا گروپ مشکل حالات میں ایک دوسرے ملتے ہیں اور اس مشکل وقت سے انھیں آپس میں مل جل کر ایک ساتھ نکلنا پڑتا ہے۔

کیٹ ونسلیٹ اس فلم کی کامیابی کے لیے کافی پُرامید نظر آتی ہیں تاہم ابھی فلم ابتدائی مراحل میں ہے اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ کیٹ ونسلیٹ 16 فروری 2025 کو بی اے ایف ٹی اے فلم ایوارڈز میں شرکت کریں گی، جہاں انہیں 'لی' فلم کے لیے بہترین برطانوی فلم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

وہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں اور انھوں نے اس فلم میں فوٹو جرنلسٹ لی ملر کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اس فلم

پڑھیں:

شاداب خان اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے

کراچی:

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے۔

اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی فٹنس پر اٹھنے والے سوالات کا بھرپور دفاع کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ اعظم خان کی کارکردگی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے اور فٹنس سے زیادہ ان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ "اعظم کی فٹنس پر سوال نہیں اٹھنا چاہیے، ہم ان کے لیے کور کر لیتے ہیں اور وہ ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پرفارم کرتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیلنے والے اعظم خان نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں 30 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی
  • ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا، نام سامنے آگیا؟
  • سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا:ایاز صادق
  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • شاداب خان اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ
  • بیک ڈور رابطوں میں بڑی ڈیل، 45 روز میں عمران خان کی رہائی، بڑی خبر سامنے آگئی