اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان سے پہلے یا بعد میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان الائنس ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمن کو قریب لانے کی بات کی تھی کیونکہ ماضی میں دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے رہے ہیں،اب یہ فاصلے کم ہو رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان کئی معاملات حل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ   جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ اور پی ٹی آئی کے اسد قیصر کی ملاقات میں اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔

???? فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے تو پارٹی کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی، پاکستان میں اب امریکا سمیت بڑے ممالک کی زیادہ دلچسپی نہیں رہی،امریکا، سعودی عرب اور یو اے ای اس وقت پاکستان میں کوئی بڑا کردار ادا کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فواد چوہدری کے درمیان پی ٹی آئی جے یو آئی

پڑھیں:

فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے دعویٰ کیا کہ فیصل چودھری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • JUI، PTIمیں دوریاں، اپوزیشن اتحادخارج ازامکان
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پروازیں علاقائی روابط کا اہم سنگِ میل ہے، شہباز شریف
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
  • فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور
  • فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین
  • پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان