ویب ڈیسک : مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں شوگراں سے واپس واہ کینٹ جانے والے سیاحوں کی کوسٹر  کھائی میں گر گئی ۔ 

تھانہ صدر پولیس کے مطابق واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی فیملی بالاکوٹ شوگران سے واپس واہ کینٹ جاری تھی کہ  سیاحوں سے بھری کوسٹر جابہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے  پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار  تمام سیاح شدید زخمی ہوگئے۔ 

ایشین یوتھ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے جوجٹسو کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

ریکسیو حکام کے مطابق 21 زخمیوں  کو مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا ، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالات تشویشناک تھی،جن میں چار خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے ۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: واہ کینٹ

پڑھیں:

ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی

سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.
 
 

متعلقہ مضامین

  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی