وزیرخارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو امریکا روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 18 فروری امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیر اہتمام "کثیرالطرفہ ازم کی مشق: اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے" کے موضوع پراعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی صدارت میں بلایا ہے، صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کثیرالجہتی کے اصولوں اور بین الاقوامی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کریں گے۔
اسحاق ڈار 2025-2026 کی مدت کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات کو بھی اجاگر کریں گ اور مذاکرات، تعاون اور جامع عالمی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور دیں گے۔
اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پر، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کثیرالجہتی کا مستقل حامی ہے اور عالمی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اورپاکستان چین کے اس بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے، جو آج کے پیچیدہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں کثیرالجہتی کی اہم اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ اسحاق ڈار کے لیے
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، عبداللہ بن زید النہیان پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ
اس سے قبل روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے بھی 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے. اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، متن بھی سامنے آگیا
یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے،جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان عبداللہ بن زید النہیان نائب وزیراعظم وزیرخارجہ یو اے ای