نوجوانوں کی سیاست سے مایوسی میں سب سے بڑا کردار بانی پی ٹی آئی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور سیاست دان بھی اپنے کردار کی حدود میں رہیں، عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا اور اب پاکستان کو عمران خان کی ان کی سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، انہوں نے ملک کی سیاست اور معیشت کو تباہ کردیا ہے، پاکستان کی سیاست سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں اور اس مایوسی میں سب سے بڑا کردار بانی پی ٹی آئی کا ہے۔ جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں سنجیدہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے کیونکہ ہم صرف اتحاد کے ذریعے ہی دہشت گردوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے لیکن پاکستان اپنے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے لیے تیار نہیں کر رہا۔ انہوں نے فرانس میں ہونے والی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں دنیا بھر کے ممالک نے شرکت کی مگر پاکستان کہیں نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی ومعاشی استحکام و دیگرمسائل پر غور کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور سیاست دان بھی اپنے کردار کی حدود میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا اور اب پاکستان کو عمران خان کی ان کی سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمران خان کی انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی سیاست سے بلاول بھٹو نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ارسلان اسلام شیخ کو ہدایت کی کہ سکھر کے عوام سے رابطے میں رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کے شہریوں کے تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔
انہوں نے پارٹی چیئرمین کو 25 اپریل کو کینال منصوبوں کے خلاف سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام کے انتظامات اور آنے والے مون سون سیزن کی تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔