گھوڑے پر سوار دلہا ڈانس کرتے ہوئے پلک جھپکتے ہی دم توڑ گیا، آخری لمحات کی ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے شیو پور میں گھوڑے پر بیٹھ کر ڈانس کرنے والا دلہا اچانک جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نسواڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پردیپ جٹ بارات لے کر اپنی دلہنیا لینے پہنچے تو وہ گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے اچانک گر پڑے۔
دلہا کے بے ہوش ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر آر بی گوئل نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ دل کے دورے کی وجہ سے پردیپ کا انتقال ہوا ہے۔
پردیپ سنگھ کانگریس کے طلبا ونگ این ایس یو آئی کے سابق ضلعی صدر تھے جن کی شادی میں سیاسی لوگ بھی شریک تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریڈیپ جٹ روایتی لباس میں گھوڑے پر سوار ہو کر اسٹیج کی طرف جا رہے ہیں۔ اچانک وہ آہستہ سے گھوڑے کی پیٹ پر جھگ گئے، جس پر گھر والوں نے انہیں گھوڑے سے نیچے اتارا اور ہوش میں لانے کی کوشش کی مگر وہ بے ہوش ہی رہے۔
اس کے بعد باراتی انہیں لے کر اسپتال پہنچے تو وہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھوڑے پر
پڑھیں:
بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
راولپنڈی:چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی حسنین کے نام سے ہوئی، چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔
چکلالہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔