چین اور یورپ کو تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
جرمن چانسلر اولاف شولز نے میونخ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے ۔اتوار کے روز
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ اسٹریٹجک پارٹنرز کے طور پر، چین اور جرمنی، نیز چین اور یورپ کو یکجہتی، ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے، آزاد تجارت پر قائم رہنا چاہیے، کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے، اور اقوام متحدہ کے اختیار کا تحفظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین جرمنی کو کثیر قطبی ڈھانچے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے اور جرمنی کے ساتھ ہمہ جہت تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مثبت سمت میں آگے بڑھایا جا سکے، عالمی امن اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے، اور اضطراب کی شکار دنیا کو زیادہ سے زیادہ یقین دہانی فراہم کی جا سکے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین جرمنی کے یورپی یونین میں چینی الیکٹرک گاڑیوں پر محصولات کے معاملے پر معقول اور عملی رویہ اپنانے کی تعریف کرتا ہے۔ امید ہے کہ جرمنی چین اور یورپ کے درمیان تجارتی تنازعات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ تمام سطحوں پر تعلقات اور مکالمے کو مضبوط بنانے، نیز دو طرفہ اور کثیرالجہتی اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی تحفظ پسندی اور ٹیرف جنگ کی حمایت نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی امید کرتا ہے کہ یورپ اور چین تعمیری رویہ اپناتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں جیسے تنازعات کو جلد از جلد مناسب طریقے سے حل کریں گے اور آزاد تجارتی نظام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے