پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر رجب بٹ موٹر بائیک حادثے میں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور اُن کے دوست جہانگیر بٹ ہیوی بائیک ایکسیڈنٹ حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر کی ویڈیو کے مطابق رجب بٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ ساتھی دوست جہانگیر بٹ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر نے ٹک ٹاک ویڈیو میں حادثے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر بٹ کو سر میں دس ٹانکے لگے ہیں اور وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ کرسی پر بیٹھے ہیں جب کہ ڈاکٹرز اُن کے دوست جہانگیر بٹ کی مرہم پٹی کر رہے ہیں۔
یاد رہے رجب بٹ کا شمارپاکستان میں سب سے زیادہ مقبول یوٹیوبرز میں ہوتا ہے۔ گذشتہ برس دسمبر کے آخر میں ان کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی شادی کی تقریبات خبروں میں زیادہ نمایاں رہیں۔
اس کے علاوہ ماضی میں رجب بٹ شادی کے دن تحفے میں شیر کےا بچہ اور نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے پر بھی تنازعات کا شکار رہیں۔
مزیدپڑھیں:الیکٹرک کاروں کی چارجنگ پرائس میں بڑے پیمانے پر سبسڈی کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جہانگیر بٹ کے دوست
پڑھیں:
عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ جس میں 3 خواتین اور 2 مرد زائرین شامل ہیں۔ سعودی عرب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔ جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔