اداکار فیروز اور رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ کا شاندار مقابلہ، جیت کس کی ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ڈراما سیریز میں باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد معروف اداکار فیروز خان نے اب حقیقی طور پر رنگ میں قدم رکھ دیا ہے تاہم وہ اپنے پہلے مقابلے میں رحیم پردیسی سے باکسنگ مقابلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہار گئے ہیں۔
سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ میں پاکستانی اداکار فیروز خان کو 5 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے شکست دے دی ہے۔
دونوں باکسرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم فیروز خان نے ایک موقع پر کمزور پڑ گئے جس کے باعث رحیم پردیسی کو جیت کا موقع مل گیا۔
مقابلے کے دوران اگرچہ فیروز خان کے چہرے پر کچھ چوٹیں آئیں لیکن دونوں باکسرز نے میچ کے بعد ہاتھ ملا کر ایک دوسرے کو رخصت کیا، دونوں نے ایک دوسرے کو داد بھی دی۔
واضع رہے کہ اداکاری کے بعد معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں لیکن اس بار اداکاری کے بجائے پروفیشنل باکسنگ میں انٹری کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
ڈراما سیریز میں باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد فیروز خان نے اب حقیقی طور پر رنگ میں قدم رکھ دیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے سفر کا حوالہ دیتے ہوئے باکسنگ اور اپنے مستقبل کے منصوبوں کے لیے اپنے جذبے کا اظہار کیا۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فیروز نے کہا کہ یہ میرا نیا گیم پلان ہے۔ میں اپنے باکسنگ کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ فٹنس اور تربیت پر توجہ دیں اور اس اقدام سے ان کھلاڑیوں کے لیے نئے دروازے کھلیں گے جو کھیلوں میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ فٹنس اور کھیلوں کو صرف مشاغل کے طور پر نہیں بلکہ سنجیدگی کے ساتھ کیریئر کے طور پر بھی دیکھیں۔ یہ فیصلہ ان کے لیے ذاتی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دینا ہے۔
رحیم پردیسی جو سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں، نے فیروز کو باکسنگ میچ کے لیے چیلنج کیا تھا۔ اس کے جواب میں فیروز نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ رحیم، میں نے آپ کی کال آؤٹ ویڈیو دیکھی، لیکن یاد رکھیں، جس نے بھی میرا سامنا کیا ہے اس نے میری طاقت کو ضرور محسوس کیا ہوگا۔ آپ کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی کیونکہ میں بہت تیز ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکار اسٹار باکسنگ کیریئر جیت ڈراما رحیم پردیسی سوشل میڈیا فٹنس فیروز خان مزاحیہ ویڈیو مقابلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکار اسٹار باکسنگ کیریئر جیت سوشل میڈیا فٹنس فیروز خان مزاحیہ ویڈیو مقابلہ اداکار فیروز سوشل میڈیا فیروز خان کے بعد کے لیے
پڑھیں:
میر واعظ کا علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ اقبال کا فلسفہ اللہ پر اٹل ایمان اور خود شناسی پر مبنی ہے۔ ایک ایسا تصور جو اندرونی مضبوطی، اخلاقی جرات اور روحانی بلندی کو تقویت پہنچاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو ان کی 87ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں جدید مسلم دنیا کا عظیم مفکر اور بصیرت افروز رہنما قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ نے سرینگر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام جو قرآن پاک کے فلسفیانہ جوہر سے گہرائی سے جڑا ہوا ہے، نہ صرف برصغیر کے لوگوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے باعث تقویت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ اللہ پر اٹل ایمان اور خود شناسی پر مبنی ہے۔ ایک ایسا تصور جو اندرونی مضبوطی، اخلاقی جرات اور روحانی بلندی کو تقویت پہنچاتا ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ اقبال نے ہمدردی، محبت، رواداری اور عالمگیر انسانی اقدار کے نظریات پر مسلسل زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشکل دور میں اقبال کی تعلیمات پر غور و فکر کرنے، خاص طور پر ان کی خود شناسی، سچائی سے لگن، انسانیت کی خدمت اور قدرت کو گہرائی سے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ دریں اثناء میر واعظ عمر فاروق نے ضلع رامبن میں بادل پھٹنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور بحالی کو یقینی بنائیں۔ میر واعظ نے خطرات سے دوچار علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھی ایک بیان میں رامبن میں بادل پھٹنے سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔