وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے ،این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں صوبے میں حادثات کی وجہ ہیں، ارسلان شیخ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان اور ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے بہت سارے اختلافات ہیں، پوری پاکستانی قوم معیشت کے باعث پریشان ہے، بجلی کے بلوں پر خودکشیاں ہوئی، وفاق پاکستان پر رحم کرے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے، سندھ میں گزشتہ روز 2 حادثات میں 16 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
میئر سکھر کا کہنا تھا کہ دعا ہے چچا بھتیجی کا محبت بھرا رشتہ قائم رہے لیکن وزیراعظم سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے دوسرے صوبوں پر بھی نظر کرم کردیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں سندھ کا موٹر وے حکومت سندھ کیوں نہیں بنا رہی، وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں موٹر وے قائم کر دیے تاہم حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر وے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔
ارسلان شیخ نے مطالبہ کیا کہ ہماری آئینی ضروریات کو پورا کیا جائے، وزیراعظم کو ریاست کے لیے باپ کا کردار ادا کرنا چاہیے، سی سی آئی مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، آئین کے مطابق یہ اجلاس ہر 90 دن کے بعد ہونا چاہیے۔
ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئینی تقاضوں کو پورا کرے، پیپلز پارٹی نے ملکی مفاد میں وفاقی حکومت کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے لیکن سندھ حکومت کے وفاقی حکومت کے ساتھ تحفظات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سندھ میں گیس کا مسئلہ بڑھتاجا رہا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے کہنے پر لوگوں کو مفت بجلی بھی دی جا رہی ہے، تھرکا دورہ کریں تو اندازہ ہوگا پیپلزپارٹی سب سے سستی بجلی بنانے جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ لاگو ہونے سے پیپلز پارٹی اپنی آواز نہیں روکے گی، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے مسائل پر آواز اٹھاتی آئی ہے اور آگے بھی اٹھائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت پیپلز پارٹی ارسلان شیخ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
مشیر برائے وزیراعظم نے کہا کہ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔انھوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے، آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتا کیا نہ کریں گے۔ بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے: اعظم سواتی
مزید :