دبئی میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو منشیات رکھنے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ایک پلاسٹک کی بوتل اور 5 مشکوک تھیلوں کے باعث تلاشی لی۔

بوتل اور تھیلوں سے 25.29 گرام مائع میتھامفیٹامائن اور 1.26 گرام کرسٹل میتھ برآمد ہوئی تھی۔ گرفتاری کے وقت وہ نشے میں بھی تھی۔

پولیس کی جانب سے فرانزک رپورٹ میں بطور ثبوت پیش کیے گئے جس میں ایمفیٹامائن اور میتھامفیٹامائن کی تصدیق ہوئی تھی۔

ملزمہ نے 500 درہم کے عوض منشیات خریدنے کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے لیے اس نے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا۔

پولیس کے ٹھوس شواہد اور ملزمہ کے اعتراف جرم پر دبئی کی فوجداری عدالت نے اسے 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی۔

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمہ کو ہر 100 درہم کے بدلے ایک اضافی دن جیل میں کاٹنا ہوں گے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کو سزا  2021 کے وفاقی قانون نمبر 30 کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔

اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔

ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان