پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران وائرل ہونے والی لڑکی کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی(سپورٹس ڈیسک)حال ہی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے ٹرائی سیریز کے فائنل میچ کے دوران عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آنے کی وجہ سے مشہور ہوگئی۔
میچ کے دوران متعدد مرتبہ کیمرا عارفہ جنید انجم پر پڑا تھا جس کے بعد وہ پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
میچ کے دوران اور اس کے بعد کئی لوگوں کو عارفہ کی معصومیت اور خوبصورتی بھا گئی۔
عارفہ جنید انجم کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیشن ماڈل ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔
پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر کچھ صارفین نے عارفہ کی شخصیت کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ وائرل شخصیات کو زیادہ اہمیت دیتی ہے جبکہ کھیلوں کے حقیقی ہیروز کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
کچھ صارفین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ خاتون کیمرا مین کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔
مزیدپڑھیں:خاتون کا ایلون مسک کے بچے کی ماں ہونے کا دعویٰ، سی ای او ٹیسلا نے خاموشی توڑ دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میچ کے دوران
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔
بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی تلاش کی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔