خاتون کا ایلون مسک کے بچے کی ماں ہونے کا دعویٰ، سی ای او ٹیسلا نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’واہ‘ کہا۔
پوسٹ میں کہا گیاکہ 26 سالہ خاتون ایلون مسک کے بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
خاتون نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ایلون مسک ان کے 5 ما بچے کے والد ہیں، اس نے مزید کہا کہ اس نے بچے کی حفاظت کے لیے معلومات کو پرائیویٹ رکھا لیکن یہ جاننے کے بعد کہ میڈیا کے ادارے اس خبر کو منظر عام پر لانے کی تیاری کر رہے ہیں، اسے پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔
دعویٰ کرنے والی خاتون کے نمائندے نے بعد میں تصدیق کی کہ وہ اور ایلون مسک نجی طور پر ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ ایلون مسلک اور میری موکلہ بطور والدین اپنے کردار کو عوامی طور پر تسلیم کریں۔۔
خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ان سے مزید بچے پیدا کرنے کے لیے کہا۔
52 سالہ ایلون مسک کے تین خواتین سے 12 مزید بچے ہیں، ان کی اپنی پہلی بیوی پانچ بچے ہیں، اس کے علاوہ موسیقار گرائمز سے ان کے تین بچے ہیں اور نیورالنک کی ایگزیکٹو شیون زیلیس سے بھی ان کے 2 جڑواں بچے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)گلوکار و موسیقار حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی، تاہم ساتھ ہی گلوکار نے شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل بھی کردی۔
حسن رحیم نے 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔
حسن رحیم نے لکھا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کی کسی بھی ویڈیو یا تصویر کو شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، اس لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کرکے تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر نہ کیا جائے۔
انہوں نے شادی اور دلہن سے متلعق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم ان کی جانب انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ان کی دلہن کے چہرے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رحیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مزیدپڑھیں:متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت