آج ملک کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردارہے:بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
میونخ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج ملک کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردارہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس میں اے آئی کانفرنس ہوئی جہاں دنیانے ٹیکنالوجی پر بات کی، پاکستان کہاں تھا؟ ہم اپنے نوجوانوں کوڈیجیٹل دور کے لئے تیار نہیں کررہے ہیں، مقاصد کے حصول کے لئے سیاسی ومعاشی استحکام ودیگرمسائل پرغورکی ضرورت ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ کابل میں نئی حکومت کے بعدسے ماحول تبدیل ہوا اور دہشتگردی کے واقعات بڑھے ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے ہمیں اتفاق رائے پیداکرنےکی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاموقف ہمیشہ یہ رہا کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کرکام کریں۔
انہوں نے کہا آج ملک کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردارہے، ان سے جمہوری کردارکی امید نہیں،عمران خان کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔
لیہ میں حادثہ، 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو آئی کا
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔
Post Views: 4