آئی ایم ایف کے اعتراضات پر تعمیراتی شعبے کا ریلیف پیکج تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
آئی ایم ایف کے اعتراضات پر تعمیراتی شعبے کا ریلیف پیکج تاخیر کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی ملایاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے اعتراضات کے باعث تعمیراتی شعبے کے لیے مجوزہ ریلیف پیکج تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پیکج میں ممکنہ ایمنسٹی دیے جانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احد چیمہ کو تعمیراتی شعبے کے نئے پیکج کا ٹاسک سونپا گیا ہے، اور وہ ریلیف پیکج کو ازسرِ نو ترتیب دیں گے۔ آئندہ ماہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورہ پاکستان کے دوران اس پر بریفنگ دی جائے گی۔
ٹاسک فورس نے نان فائلرز کے لیے 50 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے، جبکہ فائلرز کو جائیداد کی خریداری پر 8فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں، جائیداد کی خریداری پر 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹاسک فورس کی کچھ تجاویز پر تحفظات ہیں۔ احد چیمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے خدشات دور کرنے کے لیے کام مکمل کریں۔ ٹاسک فورس کا موقف ہے کہ تعمیراتی شعبے کے فروغ سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور معیشت کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعمیراتی شعبے آئی ایم ایف کے
پڑھیں:
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ
لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔