راؤدلشاد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت کے ترجمانوں  کے بیانات پر ردعمل دے دیا۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  ہے کہ پنجاب حکومت کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈ سے مکمل ہو رہے ہیں،سہون میں وزیراعلی سندھ کے علاقے  میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت ڈالا جائے،پچھلے 16 سال سے سندھ پر حکومت پیپلز پارٹی کی ہے مسلم لیگ ن کی نہیں،سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا اللہ کرے وہ جلد از جلد لگ جائے۔

صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل

 عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مالی سال ختم ہونے والا ہے ابھی تک وزیراعلی سندھ اپنے علاقے کی گلیاں اور سڑکیں اور ہائی وے نہیں بنا سکے،ڈمپرز کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو اڑا رہے کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟ وفاق سے ہر سال معمول کے مطابق سندھ کو ان کے حصے کے فنڈز ملتے ہیں۔

  عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے معاملات میں چچا بھتیجی کے رشتے کا کیا تعلق اور اس کا حوالہ کیوں؟،اگر سندھ ان اربوں روپے کے فنڈز سے بھی اپنی سڑکیں نہیں بناسکتا تو پھر آپکا اللہ حافظ،مریم نواز پنجاب میں اپنے صوبے کے وسائل سے درجنوں بڑی سڑکیں مکمل کرچکی ہیں،وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو گراؤنڈ ریالٹی پر بریفنگ بھی دیں،ان ناتجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی ہیں وہ وہی بول دیتے ہیں،  جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاؤ لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

محکمہ موسمیات نے بارش و برفباری کی نوید سنا دی

  عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتاہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے،مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ ہیں جن کو اپنے حلقے میں کام کروانے کے  لیے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے۔

  
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ان فوڈ چین میں 25 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، فوڈ چین پر حملوں میں جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوڈ چین پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں میں ملوث 149 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، حملے ایک منصوبہ بندی کے تحت صرف پنجاب میں ہو رہے ہیں، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کررہا ہے، کسی گروہ کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پانی معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے، نیئر بخاری
  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • ران ثناء کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابط : وفاق ‘ سندھ حکومت کا نہروں کا مسئلہ مذکرات سے حل کرنے پرا تفاق
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، عظمیٰ بخاری
  • وفاق اور سندھ کا نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • ڈھائی ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں،فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،عظمیٰ بخاری
  • سب صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ ملے گا،حکومت کابڑااعلان